وقار ملک نے "گلابی اکھیاں”کینیڈین میوزک اورپاکستانی آوازکے ساتھ پیش کرنے کا اعلان کردیا

0
41

لاہور:وقار ملک نے "گلابی اکھیاں”کینیڈین میوزک اورپاکستانی آوازکے ساتھ پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار وقار ملک جو کہ ان دنوں کینیڈا میں رہتےہیں پاکستان آکر اپنے مشہوراوربہت ہی گہری سُر والا گانا گا کرتحفہ پیش کردیا ہے ،

وقار ملک نے بولڈ روٹس ریکارڈز کے ذریعے یہ گانا خصوصی طور پر جاری کرکے اپنی موجودگی کااحساس دلا دیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وقار ملک اپنے آبائی ملک پاکستان آئے ہیں اورانہوں‌نے پاکستان سے ہی اس کو ریلیز کرنے فیصلہ کیا

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”273898″ /]

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ گانا بہت اہم ہے اوراسے کینیڈین میوزک سے ڈیبیو کیا گیا ہے

"گلابی اکھیان” وقار ملک کا ایک ایسا دلچسپ گانا ہے جو یقینی طور پر آپ کی روحوں کوتڑپا دے گا خون کوگرما دے گا اور آپ کو بنائے گا بڑا ہی مسحورکن

وقار ملک کہتے ہیں کہ اس گانے کا حسن یہ ہے کہ یہ احساس پیدا کرتا ہے کہ میرے ارد گرد ایک گرم اورسہانا موسم ہے اورمیں ہروقت ناچ کراپنا دل بہلانا چاہتا ہوں‌،

وقار ملک کہتے ہیں‌کہ "گلابی اکھیاں ” بہت جلد جب آئے گا تو چھا جائے گا وہ مزید کہتے ہیں کہ وہ اپنے تیسرے گانے پر کام شروع کرچکے ہیں‌ ،

وقار ملک ایک معروف گلوکار اداکار کی حیثیت سے معروف ہیں ،وہ کینیڈا میں ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر اور ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بھی ہیں ،،

وقار ملک کے دنیا بھر میں چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں‌ہے

Leave a reply