وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

pm

وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے ہیں،دہشت گردوں کے حملے میں 50 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے ،دہشت گردوں کے مذموم ارادے خاک میں ملائیں گے ،دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہونا ہو گا،بلوچستان میں ناراض گروپ کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے ،سبز ہلالی جھنڈے کے نیچے آنے والوں کے ساتھ مذاکرات ہوں گے ،بہت جلد بلوچستان کادورہ کروں گا، اب وقت آگیا ہے کہ مزید برداشت نہیں ہو سکتا آپریشن کے لیے دستیاب وسائل سے جس قدر ممکن ہوا پاک فوج کی معاونت ہوگی ،کوئی شک و شبہہ نہیں کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغانستان سے کاروائیاں کرتے ہیں،سی پیک کو نقصان پہنچانے کے دہشت گرد کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے دہشت گرد گروپ افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں ،وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے ،دہشتگردوں کا واحد مقصد پاکستان میں ترقی کے سفر کو روکنا اور پاکستان، چین میں فاصلے پیدا کرنا ہے،

آپریشن عزمِ استحکام کیلئے 20 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ نے آپریشن عزمِ استحکام کیلئے 20 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی ، وفاقی کابینہ اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کی مد میں ایک ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی.

وفاقی کابینہ کو وزیراعظم کے حکومتی اخراجات کو کم کرنے کے وژن اور ہدایات کے تحت جاری کفایت شعاری مہم پر پیش رفت اور اقدامات کے نفاذ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ دور حکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کابینہ کی جانب سے منظور شدہ کفایت شعاری مہم کے اقدامات کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔ ان اقدامات میں کابینہ ارکان کا رضاکارانہ طور پر تنخواہ نہ لینا، انتہائی ضروری گاڑیوں مثلاً ایبیولینسس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی، نئے آلات و مشینری کی خریداری پر پابندی، نئی سرکاری آسامیوں کی تخلیق، سرکاری خرچ پر غیر ضروری بیرونِ ملک سفر اور بیرونِ ملک علاج پر پابندی شامل ہیں.

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

واضح رہے کہ راڑہ شم کے مقام پر رات گئے فائرنگ ،23افرادجاں بحق ہو گئے ہیں،تمام افراد کو بسوں سے اتار کرفائرنگ کرکے قتل کیاگیا ،ملزمان نےراڑہ شم شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا ،ملزمان نے 24 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا ،جاں بحق تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے موسی خیل میں مارے جانیوالے افراد کی مکمل فہرست سامنے آ گئی،مارے جانے والے افراد میں ملتان، وہاڑی، لاہور ، فیصل آباد، ساہیوال و دیگر شہروں کے افراد شامل ہیں.

Comments are closed.