وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ دھماکے میں 7 سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ نہیں تھا یہ سرپرائز ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے بعد میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قافلہ گزر چکا تھا، دھماکے میں 4 پولیس اہلکار، رینجرز اور عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جاسکتا، اطلاعات ہیں کہ دھماکا آئی ای ڈی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ نے دھماکے کی مصدقہ معلومات فراہم نہیں کی، ایک سے دو گھنٹے میں دھماکے سے متعلق معلومات فراہم کردی جائیں گی۔ ایئرپورٹ دھماکے میں کافی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں، دھماکے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔
واضح رہےکراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ ایک غیر ملکی شہری اور ایک پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جب کہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جب کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے بعد دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف