ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)چیئرمین متروکہ وقف املاک ارشد فرید خان کےحکم پر ننکانہ صاحب اور گردونواح میں ٹرسٹ لینڈ پر ہونے والی ناجائز گھریلو اور کمرشل کٹی کئی کنال پر مشتمل تعمیرات کا ریکارڈ مرتب ہونا شروع,سیکرٹری بورڈ کی ہدایت پر اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر احسن خان اپنی ٹیم کےہمراہ تفتیش میں مصروف عمل رپورٹ عید کی تعطیلات کے بعد چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کو پیش کی جاۓ گی,متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر ناجائز تعمیرات میں ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب زون,ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب اور انچارج انکروچمنٹ سیل کے ملوث ہونے کا انکشاف,عوامی حلقوں کا چیئرمین متروکہ وقف املاک سے ایف آئی اےسے انکوائری کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک کی ٹرسٹ لینڈ پر گھریلو اور کمرشل تعمیرات کا سلسلہ نہ روک سکا اور یہ سلسلہ گزشتہ تین ماہ سے دن رات شروع ہے اور سلسلہ کو روکنے کے لیے بورڈ آفس کی طرف سے ایک انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجدکو تعینات کیاگیاتھامتروکہ وقف املاک بورڈ کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریبا ایک ماہ تعمیرات کا سلسلہ پہلے سے کم ہوا اور اسی دوران بورڈ آفس کو ننکانہ صاحب آفس سے خط وکتابت کا سلسلہ شروع ہو گیاجس میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن بٹ اور انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد دونوں کی طرف سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور تعمیرات میں ملوث ہونے کے الزمات لگاۓ گے اور بورڈ آفس میں دونوں کو انکوائری کے لیے متعدد دفعہ بلایا گیا
جبکہ دوسرا کام یہ کیا گیا کہ بڑے پیمانے پر پٹواریوں اور سیکورٹی گارڈ کے تبادلے کیے گۓ تاکہ ناجائز تعمیرات کو روکا جا سکے لیکن ناجائز تعمیرات کو روکنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور تعمیرات کا سلسلہ ایک بار پھر معتبر ذرائع کے مطابق ملک زاہد امجد کی موجودگی میں پھر سے شروع ہو گیا جوتاحال ننکانہ صاحب شہر اور گردونواح واربرٹن روڈ,مانگٹانوالہ روڈ,بائی پاس کے دونوں اطراف ,یاد گار چوک, کرم والا کوٹ,بچیانہ روڈ,بچیکی روڈ,شاہ کوٹ روڈ اور اس وقت تو شیدی کوٹ روڈ ناجائز تعمیرات کا گڑھ بن چکا ہے ,
ذرائع نے بتایا کہ ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں ہونے والی تعمیرات کےحوالے سے انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد نے متعدد دفعہ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال کو لیٹر لکھے لیکن سیکرٹری بورڈ کی طرف سے اس پر کوئی ایکشن نہ لینا کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے ,جبکہ گزشتہ روز اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر احسن خان اپنی ٹیم کے ہمراہ چیئرمین کے حکم اور سیکرٹری بورڈ کی ہدایات پر ننکانہ صاحب پہنچ گۓ ہیں اور شہر اور گردونواح میں ہونے والی لا تعداد تعمیرات کا ریکارڈ مرتب کر لیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق رپورٹ عید کے بعد پیش کی جاۓ گی سب سے حیران کن بات جو سامنے آئی ہے وہ یہ کہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کی موجودگی میں بڑی بڑی کئی کئی کینال پر مشتمل تعمیرات کا ہونا کئی سوالوں کو جنم دیا رہا ہے اور وہ سوال جو اس وقت ہر زبان پر ہے وہ یہ ہے کہ اس وقت ایڈمنسٹریٹر زون ننکانہ صاحب چوہدری تنویر ,ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ فضل الرحمن بٹ اور نچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد ایک پیج پر ہیں اور اسی لیے بغیر کسی خوف کے متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور یہ ناجائز تعمیرات کا سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک ان تعمیرات میں ملوث افسران اور پٹہ داروں کو کیفرے کردار تک نہ پہنچایا گیا جو کہ اج تک ممکن نہیں ہو سکا ہے
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان سے فوری نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ ہے کہ ان افسران اور زمینوں کی فروخت میں ملوث پٹہ داروں کےکیس ایف آئی اے کو سپرد کیے جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے