اپر چترال کے علاقے تورکہو کے گاؤں سور ریچ میں ایک نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے شادی کر کے علاقے میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں لڑکیاں بیک وقت نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر اس کے گھر پہنچ گئیں اور نکاح کا مطالبہ کر دیا۔ سرتاج احمد نامی نوجوان، جو ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہے، چھٹیاں گزارنے اپنے گاؤں آیا تھا۔ اس کی پہلے سے ایک لڑکی سے بات چیت جاری تھی، جسے وہ اپنی مرضی سے شادی کے لیے گھر لے آیا۔ لیکن اس کے گھر پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد ایک اور لڑکی بھی وہاں آ گئی، جو اسی نیت سے اس کے دروازے پر آئی تھی۔
دونوں لڑکیاں کسی بھی صورت واپس جانے کو تیار نہ تھیں اور سرتاج سے نکاح پر اصرار کرنے لگیں۔ معاملہ بڑھنے پر گاؤں کے عمائدین اور بزرگوں نے مشاورت کی، اور مقامی عالم دین مولانا فیض الرحمٰن کو بلایا گیا۔علمائے کرام اور عمائدین کی موجودگی میں دونوں لڑکیوں کی رضامندی سے 9، 9 لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا، اور سرتاج احمد کا نکاح دونوں لڑکیوں سے پڑھایا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب ملتوی کر دیا
پوپ لیو کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل
مانع حمل انجیکشن اور خواتین کی صحت ،ایک اہم وارننگ
سندھ میں تیز ہواؤں اور بارش کا سسٹم داخل، افراد جاں بحق
اسرائیل کا حماس کے رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
لائیو پروگرام میں چینی ماہر وکٹر گاؤ کا بھارتی جنرل بخشی کو کرارا جواب