قصور
چونیاں کے علاقے الہ آباد میں ڈکیتی کی دو وارداتیں موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے بھٹہ مزدور کو گولی مار دی دوسری واردات میں ٹھیکیدار سے گن پوائنٹ پر ہنڈا 125 اور پچیس ہزار روپے نقدی چھین لی گئی پولیس دونوں وارداتوں کو نیا رخ دینے کے لئے کوشاں

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام قلعہ ناتھا سنگھ کا رہائشی اور پھوکر کا ٹھیکیدار محمد رمضان اپنے گھر جا رہا تھا کہ قصور مین روڈ پر تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پچیس ہزار روپے نقد اور ہندا 125 موٹر سائیکل چھین لی دوسری واردات میں چونیاں سے آنے والے بھٹہ مزدور محمد ندیم کو نامعلوم ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی موٹر سائیکل نہ روکنے پر پیچھے سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ندیم جنرل ہسپتال لاہور میں داخل ہے دوران آپریشن ایک گردہ اور تلی ضائع ہونے کی اطلاع ملی ہے الہ آباد پولیس دونوں وارداتوں کے رخ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے مقامی شہریوں نے گزشتہ چند روز کے دوران ایک درجن کے قریب خونی وارداتیں ہونے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص کارکردگی اور وارداتیں کنٹرول نہ کرنے پر ایس ایچ او الہ آباد کو فی الفور معطل کیا جائے اور وارداتوں پر کنٹرول پایا جانے باوثوق ذرائع کے مطابق الہ آباد پولیس ڈاکوؤں کو کنٹرول کرنے کی بجائے مختلف حیلوں بہانوں سے صحافیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کوشاں ہے

Shares: