قصور و گردونواح میں ورادتوں کا سلسلہ تیز شہری نقدی و قیمتی چیزوں سے محروم،ڈی پی او سے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی استدعا
تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ راؤ خان والا میں راحیل اصغر ایڈووکیٹ رہائشی راؤخانوالہ 12/11/21 کو بعد رات دو بجے اپنے دوست کے ہمراہ لاہور سے واپس آ رہے تھے کہ روہی نالہ راؤخانوالہ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے قیمتی موبائل فونز و نقدی 29000 چھین لی
اسی طرح گزشتہ رات کو رات ہوتے ہی قصور کے پر رونق چوک کشمیر چوک میں ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
جس کے باعث شہریوں نے احتجاج کیا
احتجاج کے باعث کشمیر چوک،فوڈ گیلری،شہباز خان روڈ و ملحقہ علاقوں میں نصف گھنٹہ تک ٹریفک جام رہی
واضع رہے کہ جائے وارادت تھانہ سٹی اے ڈویژن کے بلکل قریب ہوئے ہے
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے جو کہ پولیس کی ذمہ داری ہے

Shares: