پولنگ سٹیشن کے اندر مسلح اور وردی والا اہلکار قبول نہیں کریں گے،سیاسی جماعتیں
اسلام آباد (محمداویس)سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے فوری صاف شفاف ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پولنگ سٹیشن کے اندر مسلح اور وردی والا اہلکار قبول نہیں کریں گے سیکیورٹی کا انتظام پولنگ سٹیشن کے باہر کیا جائے، اگر الیکشن کی تاریخ نامعلوم ہے تو شکوک وشبہات موجود ہیں الیکشن نہ ہوئے تو اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور ان کے پشت پر ہونے والی قوتیں ہیں۔

بدھ کو الیکشن کمشن میں سیاسی جماعتوں کو مدعو کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمانائب امیر جماعت اسلامی پاکستان فرید پراچہ نے کہاکہ 88شقوں پر ضابطہ اخلاق پیش کیا یہ واعظ ونصیحت نہیں ہونا چاہیے ۔اس پر عمل ہونا چاہیے ایسا نہ ہو کہ عمل کرئے اس کا بھی بھلا اور جو نہ کرئے اس کا بھی بھلا ہو جنوری کے شروع اور دسمبر کے آخر میں الیکشن کروائے جائیں ۔الیکشن کمیشن اپنے آپ کو منوانا چاہیے ایسا نہ ہو الیکشن کے قریب آتے ہیں ریموٹ نہ ہوا اسلحہ اور وردی والا اہلکار پولنگ اسٹیشن میں نہیں ہونا چاہیے ۔پولنگ اسٹیشن کے اندر وردی اور بندوق والے کو برداشت نہیں کریں گے ۔الیکشن کمیشن پارٹی کے لیے بھی اخراجات کی حد مقرر کرئے ۔فارم 45میں ووٹوں کی گنتی ہندسوں کے ساتھ اردو یا انگلش میں بھی لکھا جائے ۔الیکشن کمیشن نے بعض شقوں کو قبول کیا اور بعض کو قبول کے بارے میں نہیں بتایا ۔

الیکشن کمشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سابق سینیٹر زاہد خان نے کہاکہ چیف الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ الیکشن ہوگا ۔میاں افتخار نےکہاکہ ہم نے ضابطہ اخلاق پر تجویز دی ہیں اس پر عمل نہیں ہوتا ہے صاف شفاف الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے 90دن میں الیکشن ہمارا مطالبہ تھا اور ہے الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرئے ۔ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں الیکشن کمشن نے ہماری رائے سن لی ہے امید ہے عمل کریں گے ۔اگر الیکشن پر اعتبار نہ کریں تو کہاں جائیں الیکشن کمشن کی کیا مجبوری ہے کہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا جارہاہے۔ اگر تاریخ نامعلوم ہے تو شکوک وشبہات موجود ہیں الیکشن نہ ہوئے تو اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور ان کے پشت پر ہونے والی قوتیں ہیں .الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ الیکشن کروائے ۔

پی پی پی رہنما نیئر بخاری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کے لیے مدعو کیاتھا ۔ضابطہ اخلاق میں تبدیلیاں کی ہیں اس پر ہمیں بلایا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ آخری ڈرافٹ سے پہلے دوبارہ ساسی جماعتوں کے ساتھ ملاقات ہوگی ۔الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔الیکشن کمشن کا کام صاف شفاف انتخابات ہیں اور وہ یہ کروائیں گے ۔(محمداویس)

نواز شریف پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،رانا

شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنیوالے کو سز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فافن رپورٹ پر وضاحت جاری کردی

Shares: