![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/08/Shadab-PAK-vs-AFG-ODI-3.jpg)
کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا۔
باغی ٹی وی : 14 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے،کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ میں محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے اس کے علاوہ 17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان ہوں گے۔
افغانستان کےخلاف شاہینز کے اسکواڈ میں عبدالفصیح، عرفات منہاس،حسین طلعت، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، عامر خان، محمد اخلاف، محمد عمران رندھاوا اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔
اوچشریف: یونین کونسل سیکریٹری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی میں شاہینز کا ٹکراؤ جنوبی افریقا سے ہوگا جس کے اسکواڈ میں عماد بٹ، فیصل اکرم، حسن نواز، امام الحق، خرم شہزاد، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد غازی غوری، نیاز خان، قاسم اکرم اور سعد خان شامل ہوں گے۔
دبئی میں بنگلادیش کے خلاف ہونے والے میچ کے اسکواڈ میں عامر جمال، عبدالصمد، علی رضا، اذان اویس، محمد وسیم جونیئر، مبشر خان، موسیٰ خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، صفیان مقیم اور اسامہ میر شامل ہوں گے۔
دنیا کے کسی بھی آزاد ملک کی حریت کے لیے ہم لڑیں گے،فضل الرحمان
پاکستانی شاہینز کے میچز کا شیڈول
14 فروری کو شاہین قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف میدان میں اتریں گے،17 فروری کو جنوبی افریقا کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہوگا،جبکہ 17 فروری کو ہی بنگلادیش کے خلاف آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں دونوں ٹیمیں میدان میں نظر آئیں گی، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 16 فروری 2025 کو نیشنل اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔