وسائل کی چوری اور معاشی نقصان کو روکنے کے لئے تمام سرکاری ادارے اپنی کوشش جاری رکھے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکموں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھنے کے ہدایات جاری کی ہیں، انہوں جمعہ کو کراچی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہر صورت معاشی بحران سے نکالے گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا اور انہوں نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف کو اپیکس کمیٹی اجلاس میں نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان اور سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں آرمی چیف کو نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن، سی پیک پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی، نان سی پیک اور نجی منصوبوں، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے ان تاریخی اقدامات کے فائدہ مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔
قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا۔

Comments are closed.