سینئر اداکار وسیم عباس جنہوںنے پاکستان ٹیلی ویژن پر بہت زیادہ کام کیا اور نام کمایا. انہوںنے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہےکہ لاہور میں ڈراموںکے حوالے سے بہت رونق ہوا کرتی تھی ، پی ٹی وی میں ڈرامے بنتے تھے ، لاہورمیں آرٹسٹوںکا ایک ہجوم رہتا تھا . لیکن یہ رونقیں ختم ہو گئیں اور چند ایک نا عاقبت اندیش لوگوںکی وجہ سے ڈرامہ اور ڈرامے کی رونقیں کراچی منتقل ہو گئیں میں اس چیز کے خلاف نہیں ہوں ، لیکن لاہور میں ایک عرصہ گزارا ہے اور یہیں سے کیرئیر کی شروعات کی تو کبھی کبھی یاد کرکے دل بھر آتا ہے.
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اداکاری آسان کام نہیں ہے بلکہ بہت ہی مشکل کام ہے. میں تو کہتا ہوں کہ ساری زندگی اداکاری کے رموز و سوقاف سمجھنے میںنکل جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ فنکار تو ساری زندگی کام سیکھتا ہی رہتا ہے ، کوئی بھی فنکار یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس نے سب سیکھ لیا ہے، یہ وہ کام ہے جو آخری سانس تک آرٹسٹ سیکھتا رہتا ہے. یاد رہے کہ ”وسیم عباس کے بیٹے علی عباس بھی ڈراموں میں کام کرتے ہیں ”وہ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، وسیم عباس زیادہ تر سنجیدہ اداکار ی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں.