تین روز قبل امریکا میں پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی۔ اسریٰ حسین کی میت ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، اور ان کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں کی جائے گی۔
اسریٰ حسین 26 سال کی تھیں اور ان کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔ اسریٰ حسین نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا تھا اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔اسریٰ حسین اور حامد رضا کی پہلی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی میں ہوئی تھی۔ اس دوران حماد 2017 سے 2021 تک کیلی اسکول آف بزنس سے فنانس میں گریجویشن کر رہے تھے، اور دونوں کی ملاقات مسلم اسٹوڈنٹ اسوسی ایشن کی ایک تقریب میں ہوئی تھی۔
اسریٰ حسین اپنے کام کے سلسلے میں حال ہی میں کنساس گئی تھیں جہاں انہیں ایک اسپتال کی حالت بہتر بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مسافر طیارہ اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ دونوں طیاروں میں سوار 67 مسافروں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حادثے کے بعد دریا میں گرنے والے طیارے سے اب تک 41 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں سے 28 کی شناخت کر لی گئی ہے۔اس حادثے نے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ پورے امریکا کو غمگین کر دیا ہے، اور اس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
کیا اب بھی فضائی سفر محفوظ ہے؟ واشنگٹن حادثے کے بعد ماہرین کی رائے
واشنگٹن فضائی حادثہ،ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس برآمد، تحقیقات میں نئی پیش رفت
امریکی طیارہ حادثہ،چند لمحے قبل کیا ہوا، اہم انکشاف،مرنے والوں میں پاکستانی شامل
واشنگٹن فضائی حادثہ،ہوابازی کے حفاظتی معیار کا جائزہ لیا جائے گا، وائیٹ ہاؤس
واشنگٹن فضائی حادثہ،ابتدائی تحقیقات،ہیلی کاپٹر کی اڑان پر اٹھے سوالات
واشنگٹن حادثہ،ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور میں عملہ کی کمی،ہیلی کاپٹر روٹ سے ہٹا،تحقیقات جاری
واشنگٹن فضائی حادثہ،بھارتی نژاد خاتون،دولہا پائلٹ،سکیٹنگ چیمپئنز سمیت دیگر ہلاک
واشنگٹن فضائی حادثہ،پاکستانی خاتون بھی جاں بحق
امریکا میں طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، بلیک باکس برآمد
واشنگٹن فضائی حادثہ،یقین ہو گیا کوئی زندہ نہیں بچا،ریکوری آپریشن جاری،حکام کی بریفنگ
واشنگٹن فضائی حادثہ،عینی شاہد نے منظر انتہائی ہولناک قرار دیا
واشنگٹن فضائی حادثہ،عارضی مردہ خانہ قائم،30 لاشیں مل گئیں
واشنگٹن فضائی حادثہ، 67 افراد میں سے ابھی تک ایک بھی زندہ نہ ملا
برطانوی وزیرِ اعظم کا واشنگٹن ڈی سی میں فضائی حادثے پر افسوس کا اظہار
واشنگٹن،پیچیدہ فضائی نظام میں فضائی حادثہ کس طرح پیش آیا؟ماہرین نے سرجوڑ لئے
واشنگٹن فضائی حادثہ، فضائی حدود کی تنگی،روشنیاں،پائلٹ کنفیوژن کا شکار
واشنگٹن طیارہ حادثہ،سیاہ رات،شدید سردی،پانی میں برف،ایک ایک انچ کی تلاشی
واشنگٹن فضائی حادثہ،ممکنہ انسانی غلطی،کوئی زندہ نہیں بچے گا،حکام مایوس
واشنگٹن ڈی سی میں فضائی تصادم،تباہ ہونے والےطیاروں کی تفصیلات
واشنگٹن طیاہ حادثہ،ملبے،مسافروں کی تلاش،امدادی عملے کو مشکلات
واشنگٹن طیارہ حادثہ،لواحقین ایئر پورٹ پہنچ گئے،دل دہلا دینے والی تفصیلات
وزیراعظم شہباز شریف کا واشنگٹن ڈی سی میں فضائی حادثے پر اظہار افسوس
واشنگٹن،طیارہ حادثے سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرولر کی گفتگو سامنے آگئی
واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک تصادم