کراچی: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے اکبر اکرم نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
باغی ٹی وی : سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم تو اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں اب ان کے بیٹے اکبر نے بھی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے،وسیم اکرم جہاں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کمنٹری اور ٹی وی پر تجزیے کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں وہ مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ متعدد تصویروں پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہےان تصاویر میں باپ اور بیٹے کو ماڈلز کی طرح پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری
وسیم اکرم نے اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ کے کیپشن میں اعلان کیا کہ میرے بیٹے، جس شاندار انسان میں تم تبدیل ہوئے ہو اور جس سمت میں تم آگے بڑھ رہے ہو مجھے تم پر بے حد فخر ہے، 24 ویں سالگرہ کے موقع پر میں اپنے بیٹے کی پہلی ماڈلنگ جاب کی ایک تصویر چپکے سے شیئر کر رہا ہوں۔
سویڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کا قتل، 5 گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم
واضح رہے کہ وسیم اکرم کے اپنی پہلی اہلیہ ہما وسیم سے دو بیٹے تیمور وسیم اور اکبر وسیم ہیں، ہما وسیم کے 2009 میں انتقال کے بعد سا بق فاسٹ بولر نے آسٹریلوی شہری شنیرا سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی آیلا ہے۔