پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ تقریب میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، غیر ملکی سفارت کاروں، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو تقریب میں آمد پر سلامی پیش کی گئی
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اِس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اپنے روایتی جھوٹے پروپیگنڈے سے تاریخ کو مسخ نہیں کر سکتا،دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے،دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستانی کو رتی برابر بھی شک نہیں،مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں،قائداعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مسلمان ہندوؤں کے ساتھ کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں،ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں