دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سطح میں اضافہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں بہاولپور اور بورے والا میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آگئیں۔
محکمۂ انہار کے مطابق بہاولپور کے ایمپریس برج کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے سے کپاس، چاول اور تل کی فصلیں اور متعدد مکانات ڈوب گئے۔ تحصیل صدر کے بیٹ کے علاقوں سے خواتین اور بچوں سمیت مقامی آبادی کا انخلاء شروع کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور کا کہنا ہے کہ ماڑی قاسم شاہ کے بیٹ کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔بورے والا میں بھی ساہوکا اور ملحقہ آبادیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ساہوکا چشتیاں روڈ میں شگاف پڑنے سے سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں داد جملیرا، ساہوکا اور فاروق آباد میں ٹینٹ ویلج قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا سکے۔
سرگودھا: پولیس موبائل رولر سے ٹکرا گئی، 1 ملزم جاں بحق، 7 زخمی
ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 26 اگست کو ہوگی