وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے اب ایک ”جاندار ادارہ“ بن چکا ہے تاہم سوات میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ہمیں آئندہ کیلئے سبق دے رہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مزید بہتر تیاری کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اہم سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025سے کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے پُرامن انعقاد پر وزرائے اعلیٰ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ اداروں کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ یہ قومی اتحاد، وحدت اور بھائی چارے کا مظہر ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مربوط اقدامات سے ہی یہ ممکن ہوا۔

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا،کھلاڑی سخت ناراض

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کابینہ کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے، اب ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے میں کسی تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

وزیراعظم نے حالیہ بارشوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے این ڈی ایم اے سے تفصیلی بریفنگ لی ہے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اب ایک ”جاندار ادارہ“ بن چکا ہے تاہم سوات میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ہمیں آئندہ کیلئے سبق دے رہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مزید بہتر تیاری کی ضرورت ہے۔

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

وزیراعظم نے معیشت سے متعلق کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے حکومت تمام تر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہےوزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ ان پر سوالات اٹھ رہے تھے، لیکن انہوں نے ترقیاتی بجٹ کو 10 کھرب روپے سے تجاوز کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

آخر میں وزیراعظم نے دوٹوک لہجے میں کہا کہ دوٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی ترجیح ہے، جو معیار پر پورا اترے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا اور جو معیار پر پورا نہیں اترا اسے احساس دلائیں گے ، اور کسی بھی وزارت یا فرد کو غلط بیانی یا کارکردگی کے حوالے سے فریب دہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چینی کی قیمت :حکومت اور شوگر ملز کے مذاکرات بے نتیجہ ختموآّ34444444444444ظ

Shares: