پی ٹی آئی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم،وزارت قانون کا ردعمل سامنے آگیا
اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے-
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پروزارتِ قانون کے آفیشل اکاؤنٹ سے چیف جسٹس کیخلاف پوسٹس پر ٹویٹ جاری کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حال ہی میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پر تنقید کی گئی تھی پی ٹی آئی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ چیف جسٹس کا ہر فیصلہ پہلے فیصلے سے متصادم ہوتا ہے، ان فیصلوں سے حکومت کو فائدہ ہوتا ہے چیف جسٹس پر کی جانے والی تنقید کے بعد قانونی ماہرین نے اسے عدلیہ کو زیر کرنے اور پریشر ڈالنے کا گھناؤنا ہتھکنڈا قرار دیا تھا۔
ججز کیخلاف پی ٹی آئی کی مہم،قانونی ماہرین چیف جسٹس عامر فاروق کی حمایت میں …
قانونی ماہرین کا کہنا کہ پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف مہم میں دوہرے معیار کا الزام لگایا، یہ مہم صرف پاکستان سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے چلائی جا رہی ہےسوشل میڈیا مہم امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں سے چلائی جا رہی ہے جس کے لیے منظم مہم میں قابل اعتراض ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا مہم میں مختلف پوسٹرز اور ویڈیوز بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔
نوجوانوں کے پاکستان چھوڑنے کے بیان پر نگران وزیراعظم کی وضاحت
سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ جتنی مرضی ججز پر کیچڑ اچھالیں، ججز پر ایسی تنقید سے فرق نہیں پڑتا امید ہے کہ ججز تمام تر تنقید کے باوجود حلف کی پاسداری کریں گے وتیرہ بنتا جارہا ہے آپ اونچا بولیں گے تو دوسرے پر حاوی ہوجائیں گے، سب سے اونچی آواز گدھے کی ہوتی ہے مگر اس کے پاس کوئی مواد نہیں ہوتا۔