وزارت خارجہ کا اردن کی حکومت گرانے کی سازش بارے بیان آگیا

باغی ٹی وی : پاکستان کے دفتر خارجہ نے اردن کی حکومت کا تختہ الٹنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان اردن کی بادشاہت سے اظہار یکجہتی کرتا ہے

پاکستان اردن کی صورتحال کو مسلسل دیکھ رہا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم اردن کی بادشاہت کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہیں ، جس کی سربراہی محترم شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین کر رہے ہیں.

پاکستان اردن کی سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے اردن کی بادشاہت کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اردن کے شاہ عبدﷲ دوئم کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے سابق ولی عہد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن میں شاہ عبدﷲ دوئم کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے سابق ولی عہد حمزہ بن حسین سمیت 20افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بادشاہ پر تنقید کرنےوالوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف نے سابق ولی عہد کی گرفتاری کی تردید کی ہے ۔دوسری جانب سعودی عرب اور امریکا نے اردن کے شاہ عبدﷲ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، سعودی عرب کی رائل کورٹ نے اردن کے شاہ عبدﷲ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہ عبدﷲ امریکہ کے اہم اتحادی ہیں اور ان کو ’ہماری مکمل حمایت حاصل ہے

اس سلسلے میں دیگر عرب ممالک اور تنظیموں خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ نے بھی اردن کے شاہ عبداللہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، عرب ممالک میں مصر، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، عراق، یمن، فلسطین اور لبنان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اردن کے سابق ولی عہد نے اپنے سوتیلے بھائی اور ملک کے بادشاہ پر کرپشن، نا اہلی اور لوگوں کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، بعد ازاں شاہ عبداللہ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔

Shares: