مزید دیکھیں

مقبول

وفاقی وزرا،مشیروں کو محکمے مل گئے،پرویز خٹک مشیر داخلہ مقرر

حکومت نے مختلف اہم محکموں میں وفاقی وزرا، وزرائے...

سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے...

سپریم کورٹ کا کسی پارٹی کے دلائل پر انحصار لازمی نہیں ہوتا،جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ،ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق...

جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...

وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت سے متعلق اپنی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں اہم اقتصادی اشاریے بہتر ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور دیگر مالیاتی اشاریے میں قابلِ ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2024 میں ترسیلات زر میں 47.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جو کہ 3 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی۔ برآمدات میں بھی 12.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور یہ 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، درآمدات میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا، جس کی مجموعی مالیت 4.8 ارب ڈالر رہی۔ مالی ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے، اور 23 اگست 2024 تک یہ 14.77 ارب ڈالر رہے، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مالی ذخائر 13.17 ارب ڈالر تھے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 63.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور کل بیرونی سرمایہ کاری میں 189.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق، ایف بی آر کے محصولات میں جولائی 2024 کے دوران 22.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ نان ٹیکس آمدنی میں گزشتہ مالی سال کے دوران 78.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ مالی خسارے میں 10.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو کہ گزشتہ مالی سال کے جولائی میں 28.3 فیصد تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری آئی ہے، اور یہ تبدیلیاں معاشی استحکام کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اقدامات کا مثبت اثر ملکی معیشت پر پڑ رہا ہے۔