وزارت مذہبی امور نے عراق ،ایران میں زیارات پالیسی مرتب کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں واقعہ زیارات پر پالیسی بنانے کا معاملہ،وزارت مذہبی امور نے عراق ،ایران میں زیارات پالیسی مرتب کرکے کابینہ سے منظوری کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا

کربلا معلی، نجف اشرف، بغداد شریف ، مشہد اور دیگر مقدس زیارات پر جانے والے زائرین کیلئے فول پروف پالیسی مرتب کی گئی ہے جسکے تحت صرف رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز ہی زیارات پر بھجوا سکیں گے جبکہ زائرین کی باقاعدہ انشورنش بھی کی جائیگی اور زائرین کا مکمل ریکارڈ مرتب کیاجائیگا۔

پالیسی منظور ہونے کی صورت میں ایران و عراق میں دفاتر بنائے جائیں گے جہاں زائرین کو رہنمائی فراہم کی جائیگی اورزیارات پر جانے والوں کوپاکستانی پرچم کی صورت میں شناختی لاکٹ دیاجائیگا بذریعہ سڑک جانے والے زائرین کو پاکستان میں سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ پاکستان سمیت ایران اور عرا ق میں رہائش گاہیں بھی دی جائیں گی۔

زائرین کو ٹرانسپورٹ اورکھانے کی فراہمی بھی ٹور آپریٹرزکے ذمہ ہوگی ، کسی بھی حادثے کی صورت میں مالی معاوضہ دیاجائیگا، پالیسی منظور ہونے کے بعد ٹور آپریٹرز کی رجسٹریشن کی جائیگی اور زائرین کی شکایات کاازالہ کیاجائیگا ،شکایات کی صورت میں ٹور آپریٹرز کوجرمانہ بھی کیا جاسکے گا

Comments are closed.