وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اسپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
51
islamabad high court

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اسپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اسپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں غیرقانونی قرار دے دی گئیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بھرتیوں یا تعیناتیوں کا اختیار وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس نہیں،عدالت نے اسپورٹس بورڈکو وزارت کیجانب سے تعینات کیےگئے گریڈ ایک تا 19تک کے10 ملازمین فارغ کرنےکا حکم دیا

واضح رہے کہ وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ تشکیل دیا تھا، وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں

نوٹیفکیشن کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) یا ان کے نمائندے بورڈ کے رکن ہوں گے، ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر و سیکرٹری جب کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے

Leave a reply