‏وزارت اطلاعات میں اصلاحات،فواد چوھدری کیا کرنے جا رہے ہیں؟ بتا دیا

0
26

‏وزارت اطلاعات میں اصلاحات،فواد چوھدری کیا کرنے جا رہے ہیں؟ بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے مستقبل میں وزارت اطلاعات نشریات اور اس کے ذیلی اداروں میں اصلاحات پر ٹویٹ کی ہے جس میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ‏وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی نیوز کو HD کرنے کا جو منصوبہ 2019 سے التواء میں تھا یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی ہے انشاللہ۔ یکم جون سے ‎#PTVNews مکمل HD پر چلاجائیگا، اسی سال ‎#PTVSports بھی HDکریں گے۔ ‏اسی طرح نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، کراچی اور لاہور کے اسٹوڈیوز کو PPP mode میں Renovate کیا جائیگا APP کو Digital news agency بنائیں گے ۔اور PID اور اشتہارات کا نظام مکمل طور پر Paperless کرنے کی طرف اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ External Wing پوری طرح revamp ہو گا۔ ‏فلم اور ڈرامہ کا Revival پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ‏پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ۔ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں،۔ پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی۔ Digital Media کو مکمل سپورٹ دیں گے۔

Leave a reply