وفاقی حکومت نے مختلف وفاقی وزارتوں میں ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ پالیسی سازی، اصلاحات اور ڈیلیوری کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ابتدائی طور پر 7 وفاقی وزارتوں میں پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران (PAOs) کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ منتخب ہونے والے ایڈوائزرز وزارتوں کے پالیسی، اصلاحاتی عمل اور سروس ڈیلیوری پر کام کریں گے، اور ان کی خدمات ابتدائی طور پر 2 سالہ مدت کے لیے حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں حکومت پیٹرولیم، پاور، منصوبہ بندی، غذائی تحفظ، فنانس، صنعت و پیداوار، اور ووکیشنل و ٹریننگ سیکٹر میں ٹیکنیکل ایڈوائزرز تعینات کرے گی۔وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تقرری کا مقصد وزارتوں کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل ڈویژنز میں پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کی ذمہ داریاں متعلقہ وفاقی سیکرٹریز کے پاس تھیں، تاہم اب الگ سے ایڈوائزرز تعینات کیے جا رہے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ایڈوائزرز کے لیے کم از کم 20 سال کا پیشہ ورانہ تجربہ اور ماسٹرز ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

یو اے ای کا نام ہائی رسک منی لانڈرنگ ممالک کی فہرست سے خارج

بلاول کا انڈیا سے یکطرفہ امن کی بھیک مانگنا قوم کی غیرت کے خلاف ہے،خالد مسعود سندھو

Shares: