وزیر دفاع پرویز خٹک بھی منظر عام پر آ گئے، کس سے ہوئی ملاقات؟

وزیر دفاع پرویز خٹک بھی منظر عام پر آ گئے، کس سے ہوئی ملاقات؟

وزیر دفاع پرویز خٹک بھی منظر عام پر آ گئے، کس سے ہوئی ملاقات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے سفیر جناب میتھوزیلی میڈی کیزا نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے آج اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید فروغ پذیر ہوں گے۔ وزیر دفاع نے اعلی سطح کے تبادلے کے دوروں اور مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی فورم کے ذریعے دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1994 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان خوشگوار تعلقات اور گرم جوشی پائی جاتی رہی ہے۔

دورہ کرنے والے معززین نے اپنی حکومت کے عزم کی یقین دہانی اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کااظہار کیا۔

Comments are closed.