وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ملاقات کی اور انہیں یو اے ای کے قومی دن کی دعوت دی۔
سی ایم ہائوس سے جاری اعلامیے کے مطابق قونصل جنرل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے قومی دن پر سندھ کی ثقافت کا دن بھی منائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی میں مختلف منصوبوں میں یو اے ای کی کمپنیز کی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور متحدہ عرب امارات کے متعلقہ افسران کی ملاقات طے کروائی ہے،یو اے ای کی کمپنیاں کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ، ٹرانسپورٹ ، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں.واضح رہے 2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی جس میں تمام ریاستیں جن میں ابوظبی ، دبئی ، شارجہ ، عجمان ، ام القوین ، راس الخیمہ اورفجیرہ متحد ہوئی تھیں جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔
کراچی سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
طیارہ حادثہ کیس، کور ٹ کا مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کا حکم