وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری اعلامیہ کےمطابق افتتاحی تقریب ایس ایم بی فاطمہ جناح سکول گارڈن ویسٹ کراچی میں منعقد کی گئی ،جس میں وزیر اعلیٰ سندھ،صوبائی وزرا اور میئر کراچی نے بچوں کو انسداد پولیو کےقطرے پلائے ،تقریب میں صوبائی وزرا جام اکرام اللہ دھاریجو، جام خان شورو، سردار شاہ، ذوالفقار شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری سکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکرٹری صحت ریحان بلوچ اور انچارج ای سی او سندھ کوآرڈینیٹر ارشاد سوڈھر اور گلوکار شہزاد رائے بھی موجود تھے۔وزیراعلی نے کہا کہ سندھ کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر تا 3 نومبر تک جاری رہے گی،مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پانچ ماہ تا چھ سال کے 95 لاکھ بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی،انسداد پولیو مہم میں 81 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے، سکیورٹی کے لئے 19 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صحت مند معاشرے کی مضبوط بنیاد رکھی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نےوالدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں،پولیو کے خاتمے کے لیے میڈیا، سول سوسائٹی اور علماکرام عوام کو آگاہی فراہم کریں۔

پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

کراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا

Comments are closed.