وزیراعلیٰ سندھ سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات

0
62

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات ہوئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ اینڈ ہومنیٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحیٰ کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران صوبے میں جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے حکومت سندھ اور اقوام متحدہ کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کوآرڈینیٹر محمد یحیٰ نے پائیدار ترقی کےلیے تعاون کے فریم ورک کے تحت سندھ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور پارٹنرز کےلیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر حکومت سندھ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ پائیدار ترقی کےلیے تعاون کا فریم ورک اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ ہے جو ملکی ترقی کے اہم شعبوں سے جڑا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے صوبائی سطح پر فریم ورک پر عملدرآمد کی نگرانی اور رہنمائی کےلیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

وفاقی حکومت سندھ میں اہم شاہراہوں کی تعمیر کرئے گی

اقوام متحدہ نے پاکستان میں پانچ ترجیحی شعبوں کی بہتری کےلیے چار ارب ستر کروڑ ڈالر مہارت اور وسائل کیلئے مختص کیے ہیں۔ ترجیحی شعبوں میں بنیادی سماجی خدمات ، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، صنفی برابری اور خواتین کی خودمختاری ، ہمہ جہت معاشی ترقی اور گورننس شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اور اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے سندھ میں ہمہ جہت معاشی ترقی اور تحفیف غربت کی طویل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سندھ میں صحت، تعلیم ، بسر اوقات، غربت میں کمی، غذائیت، چھوٹے کاروبار کی ترقی ، موسمی اثرات سے ہم آہنگ زراعت اور پانی کے انتظام کے کئی منصوبے چل رہے ہیں۔

Leave a reply