وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس(Sebastian Sayus) نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ہے ۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ارجینٹینا کی طرح پاکستان خاص طور پر سندھ ایک زرعی صوبہ ہے۔سندھ میں زراعت کے شعبہ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اور براہ راست سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔کراچی میں پینے کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے۔نمکین پانی کو ٹریٹ کرنے کے منصوبے کیلئے سندھ حکومت نے 50 ملین ڈالرز کا ورلڈ بینک سے بندوبست کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ نجی سرمایہ کار آجائیں تو سمندر کے پانی کو ٹریٹ کر کے شہر میں فراہم کیا جاسکتا ہے۔روڈ سیکٹر میں حیدرآباد تا سکھر تک سڑک کی تعمیر کا منصوبہ نجی شراکت داری کے تحت کرنا چاہتے ہیں،آبپاشی کے شعبہ میں کینال لائننگ کا منصوبہ سندھ حکومت نجی شراکت داری کے تحت کرنا چاہتی ہے۔ارجنٹائن سفیر نے کہاکہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، گداموں کو قائم کرنے کے لئے ارجنٹینا کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے انرویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ خوراک اور محکمہ آبپاشی کو ارجنٹائن سفیر کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ۔ملاقات میں طے ہوا کہ جلد ارجنٹائن کے سرمایہ کار سندھ میں آ کر متعلقہ محکموں سے ملیں گے۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے ارجنٹائن فٹبال کے کھلاڑیوں کو لیاری کے ککری گرائونڈ آنے کی دعوت بھی دی ۔ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچ کھیلیں گے۔سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سندھ میں فٹبال ٹیم تیار کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا.
اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
کراچی کی جیل سے قیدی فرار،غفلت برتنے پرسات پولیس اہلکارگرفتار