وزیر اعلی پنجاب کا 26 مئی کو لیہ کا دورہ اور وزیر اعظم کی بھی آمد متوقع

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا 26 مئی کو لیہ کا دورہ شیڈول وزیر اعظم کی بھی آمد متوقع ہے- لیہ کے لئے 5 ارب 70 کروڑ روپے کے منصوبوں کا پیکج تیار متعدد منصوبوں کا افتتاح کرانے اور سنگ بنیاد رکھنے کا پلان تیار کیا گیا-یونیورسٹی آف لیہ 7 نئے کالجز لیہ کروڑ روڈ سمیت 10 بڑی سڑکات کی تعمیر سیوریج منصوبے چوک اعظم میں ٹراما ہسپتال پیکج مین شامل کیے گئے ہیں-

5 نئے 1122 ریسکیو سنٹرز چوبارہ ڈیزرٹ اور انڈس ڈیزرٹ سفاری پارک کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا -نیا پاکستان منزل آسان سلوگن کے تحت 4 نئی سڑکات سٹی سیوریج بیوٹفکیشن آف لیہ صحت سہولت کارڈ کے منصوبوں کا افتتاح ہو گا -100 میگا واٹ سولر پراجیکٹ چوبارہ لیہ چوک اعظم روڈ فیز 2 کا سنگ بنیاد رکھنے کی بھی تیاریاں -ضلعی انتظامیہ متحرک تیاریاں جاری

Comments are closed.