وزیرِ اعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اپنے قیام کے دوران کوئٹہ میں منعقد ہونے والے اہم قبائلی جرگے میں شریک ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق جرگے میں گورنر بلوچستان، وزیرِ اعلیٰ، صوبائی وزراء اور ارکانِ اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان بھر سے قبائلی اور سیاسی رہنماؤں کو بھی جرگے میں مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگے میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلۂ خیال ہوگا، اور وزیرِ اعظم مقامی عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ چکے ہیں اور وہ بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت بھی کریں گے۔
لاہور میں دوسرا ٹی20؛ پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ