وزیر کے آنے کا کیا مطلب ہے کہ آئی جی عدالت نہ آئے؟ وزیرکو بھی بلا لیتے ہیں،سپریم کورٹ

0
41

وزیر کے آنے کا کیا مطلب ہے کہ آئی جی عدالت نہ آئے؟ وزیرکو بھی بلا لیتے ہیں،سپریم کورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد سے لڑکی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

لڑکی کی عدم بازیابی اور آئی جی اسلام آباد کی عدم پیشی پر سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کیا،سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو 15 منٹ میں طلب کر لیا

جسٹس منظو رملک نے استفسار کیا کہ آئی جی کیوں پیش نہیں ہوئے؟ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ وزیر داخلہ نے پولیس لائن آنا تھا اس لیے نہیں آسکے، جس پر عدالت نے کہا کہ وزیر کے آنے کا کیا مطلب ہے کہ آئی جی عدالت نہ آئے؟

جسٹس منظور ملک نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہے تو وزیر کو بھی بلا لیتے ہیں، لڑکی بازیاب نہیں ہوئی تو آئی جی کو خود پیش ہونا چاہیے تھا،

Leave a reply