وزیر مذہبی امور پر قتل کا الزام، گرفتار کیا جائے، بڑی خبر آ گئی

تحصیل جمرود کے رہائشی الحاج تاج محمد نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سید عالم شنواری کے قتل میں‌ ملوث ہیں، دوسری جانب وفاقی وزیر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع خیبر ٹرائبل کی تحصیل جمرور میں سینیٹر تاج محمد نے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ قاری سید عالم شنواری کے قتل میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ملوث ہیں. انہوں نے کہا کہ ملک اعجاز آفریدی اس قتل کے سہولت کار ہیں،.انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کے خلاف کاروائی کی جائے. انہوں نے پریس کانفرنس میں دھمکی دی کہ حکومت نے قاتلوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو قبائلی روایات کے مطابق قاری سید عالم شنواری کا خاندان بدلہ لینے میں حق بجانب ہو گا.

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ علاقے میں امن کا پیغام دیا ہے جس کی زندہ مثال ہمارے چار عظیم علماء کرام ہیں جن کو جمرود میں شہید کرا دیا گیا لیکن ابھی تک ہم نے کسی پر الزام نہیں لگایا گیا جوکہ ہمارے خاندان کے پر امن ہونے کا بڑا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ الحاج برادران نے پریس کانفرنس کے دوران قاری سید عالم قتل کیس کے بغیر ثبوت کے الزامات لگا دئے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں.

واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع پشاور کی جدید رہائشی بستی ریگی ماڈل ٹائون میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے قاری سیدعالم شنواری قتل کی ایف آئی آر ریگی ماڈل ٹائون پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے. قاری سیدعالم کے بھائی فوڈانسپکٹر احمدشاہ شنواری کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی

Comments are closed.