وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا کا بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق نئے اقدامات کا اعلان

0
30

ممبئی اور مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرمہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے فلم انڈسٹری سے متعلق اقدامات کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی تمام احتیاط برتنے کی تاکید کی تھی اب فلم انڈسٹری سے متعلق نئے اقدمات کا اعلا ن کیا ہے۔

کورونا کے سبب با لی وڈ بھی بے حد پریشان ہے ممبئی میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو کے سبب بڑے پیمانوں پر فلموں اور ٹی وی سیریل کی شوٹنگ مثاثر ہورہی ہے۔

اس دوران وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے انڈسٹری کے تمام ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی تنظیموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور شوٹنگ کے وقت تمام احتیاط برتنے کی ہدایت دی تھیں لیکن حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب نئے اقدامات کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔

انڈسٹری کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے اے ایمپلائز FWICE نے کہاکہ ٹی وی سیریل اور ویب شوز کی شوٹنگ کے بارے میں نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے انہیں سختی سے نافذ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

نئی گائیڈ لائن کے مطابق بھیڑ والے مناظر اور بڑی تعداد میں ڈانس والے گانوں کی شوٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی شوٹنگ کے سیٹ پر پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن سے وابستہ تمام دفتروں میں لوگوں کو لگاتار ماسک پہنے رکھنا لازمی ہوگا۔

FWICE نے سیٹ اور پروڈکشن سے متعلق جگہوں پر گائیڈ لائن پر عمل کرانے اور نگرانی رکھنے کیلئے ایک مانیٹرنگ ٹیم کی تشکیل دی ہے۔

جاری کی گئی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص اور پروڈکشن یونٹ پر FWICEکی جانب سے جرمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply