وزیر داخلہ کی آفتاب شیر پاؤسے ملاقات
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمدخان شیرپاؤ کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے
آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی کی آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا خصوصا کرم میں پائیدار امن کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آفتاب احمدخان شیر پاؤ بزرگ سیاستدان ہیں ۔خیبرپختونخوا میں آفتاب احمدخان شیر پاؤ کی سیاسی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصا کرم میں قیام امن کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔خیبرپختونخوا میں امن کی آبیاری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ کرم ایجنسی ایشو پر کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کو سیاست نہیں کرنی چاہیے ، یہ بہت حساس معاملہ ہے ۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ کرم میں بنکرز گرانے اور اسلحہ جمع کرانےکے بعد راستے مکمل طورپرکھول دیے جائیں گے، ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ضلع کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائےگا، پائیدار امن کیلئے ضلع میں بنکرز کوگرانےکو یقینی بنایا جائے گا، کرم میں راستوں کی بندش کے باعث درپیش عوامی مسائل کا ادراک ہے، امن معاہدے کے بعد معمولات زندگی بحال ہو جائیں گے، بنکرز گرانے اور اسلحہ جمع کرانےکے بعد راستے مکمل طورپرکھول دیے جائیں گے،ہ حکومت کرم میں پائیدار اور دیرپا امن چاہتی ہے، بعض عناصر کرم میں دیرپا امن کے دشمن ہیں، کچھ عناصر کرم سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں، کچھ عناصر صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کوغلط رنگ دے رہے ہیں۔
کرم میں قیام امن اولین ترجیح ،محسن نقوی اور گنڈا پور ملاقات میں اتفاق
محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا،محسن نقوی