وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کو سٹیٹ گیسٹ ہاوس میں اپنا مہمان بنا لیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے،وفد کی قیادت ڈاکٹر دلویرسنگھ پنوں، سرجیت سنگھ ہوتھی،رنجیت سنگھ کاہلوں اور لکشمن سنگھ کر رہے تھے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کو جی آیاں نوں کہا،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کے لئے سکھ برادری کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ کچھ عرصہ وزیر اعلی پنجاب رہا تو سکھ برادری کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان آنے کے خواہشمند سکھ برادری کو ویزا ایشو کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ہم نے سکھ برادری کی سہولت کیلئے ویزے کو آن لائن کر دیا ہے۔امریکی۔ کینڈین اور یوکے پاسپورٹ رکھنے والی سکھ کمیونٹی آن لائن فارم جمع کرائیں اور 30 منٹ میں ویزا حاصل کریں۔آن لائن ویزا کی کوئی فیس نہیں۔یہ سہولت بھارتی نژاد امریکہ۔ کینڈا اور برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کے لیے بھی ہے۔سکھ برادری کے لیے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے،آپ سال میں 10 بار پاکستان آئیں۔ ہر بار آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔آن لائن ویزا کے لئے صرف فارم پر کرنا ہے۔ویزا 30 منٹ میں آپ کے پاس ہو گا۔ جسطرح مسلمانوں کے لیے سعودی عرب ہے اسی طرح سکھ کمیونٹی کے لئے پاکستان ہے۔ پاکستان میں سکھ برادری کے دیگر مقامات کو بھی اوپن کر دیں گے۔ وزٹ کے لئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔حسن ابدال، کرتار پور، ننکانہ صاحب، لاہور کے ساتھ آپ اپنے دیگر مقامات پر بھی جاسکیں گے،اس ضمن میں جو مسائل ہیں انہیں حل کریں گے۔ اسوقت اگر سال میں 50 ہزار سے ایک لاکھ سکھ یاتری آتے ہیں تو ہماری خواہش ہے کہ یہ تعداد 10 لاکھ ہو اور نوجوان بھی آئیں۔ پاکستان نے 124 ملکوں کے لئے ویزا فری کیا ہے۔ سو بسم اللہ آپ پاکستان کرکٹ میچز دیکھنے آئیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے لئے آئیں۔ پاک بھارت میچ دیکھنے آئیں۔ اس لئے خصوصی کوٹہ رکھ رہے ہیں۔ بھارت سے بھی بہت سے لوگوں نے میچز دیکھنے انا ہے۔ خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔
امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد نے مہمان نوازی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا،وفد سکھ یاتری کا کہنا تھا کہ فری آن لائن ویزا ہونے سے بہت سہولت ملی ہے۔ آپ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔معروف صنعتکار کاشف اشفاق اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل
لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی