مذاکرات کے لیے بھارت کوسازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا،وزیر خارجہ کا جرمنی میں بیان

0
39

مذاکرات کے لیے بھارت کوسازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا،وزیر خارجہ کا جرمنی میں بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی” پاکستان ہاؤس” برلن (جرمنی ) آمد ہوئی ہے

جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ،وزیر خارجہ نے پاکستان ہاوس میں ایمبیسڈر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دیےے گئے عشائیے میں شرکت کی،عشائیے میں جرمنی کی اہم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی وزیر خارجہ نے عشائیے کے دوران شرکاء سے غیر رسمی گفتگو کی، شرکاء نے وزیر خارجہ کو جرمن تشریف آوری پر خوش آمدید کہا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل دیا ہے مخدوم شاہ ہم معاشی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کی توجہ پاکستان میں میسر معاشی سرگرمیوں اور مواقعوں سے متعارف کروا رہے ہیں پاکستان، 22 کروڑ عوام پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ہم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں جرمن کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے

وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس آمد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس میں "وزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ہمارے لیے اہمیت کاحامل ہے،پاکستا ن جرمنی کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینے کا خواہاں ہے، پاکستان میں تجارت کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں،پاکستان اور جرمنی کے 70سال سے بہترین تعلقات ہیں،جرمن وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں بہت مفید امور پر بات ہوئی کورونا کی وجہ سے دنیا کو چیلنج کا سامنا ہے ،کورونا دنیا بھرمیں تیزی سے پھیل رہاہے،ترقی پزیر ممالک کورونا ویکسین کےلیے ترقی یافتہ ممالک کی جانب دیکھ رہے ہیں پاکستان آبادی کے لحاظ سے بڑاملک ہےاورہمیں کورونا ویکسین کی ضرورت ہے،پاکستان جرمن ٹیکنالوجی ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانا چاہتاہے ،جی ایس پی پلس کےحصول میں جرمنی کے تعاون کے شکر گزار ہیں،پاکستان جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات چاہتاہے،ایف اے ٹی ایف کو سیاسی فورم بننے سے بچانے کیلئےجرمنی کے شکرگزارہیں ،افغان معاملےسمیت دیگر امور پر پاکستان جرمنی کے ساتھ رابطے میں رہے گا پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کاخواہاں ہے ،مذاکرات کے لیے بھارت کوسازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا،ویکسین کی فراہمی کیلئےجرمنی کےتعاون کےشکر گزارہیں،جرمنی کی طرح پاکستان بھی افغانستان میں امن اورخوشحالی چاہتاہے،وزیراعظم عمران خان جرمنی کا دورہ کرکے جرمن قیادت سے ملنے کے خواہشمند ہیں،

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کےلیے پاکستان کا اہم کردار ہے،جرمنی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنےکا خواہاں ہے ،جرمنی کی مختلف کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں خطے میں امن کیلئےپاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں،پاکستان کے ساتھ بھارت ایل او سی اور کورونا بحران پر بات کریں گے،شاہ محمود قریشی سے تجارت ،افغانستان میں قیام امن اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی

Leave a reply