وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ افغان ہم منصب سے ملاقات

0
45

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی وفد کے ہمراہ افغان ہم منصب سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی وفد کے ہمراہ افغان ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے

افغان وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی اوروفدکا خیرمقدم کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،افغان امن عمل اورخطےکی صورتحال پربات چیت کی گئی،شاہ محمودقریشی نے پرتپاک استقبال پر افغان ہم منصب کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ،افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا، پاکستان دیرپا اورمستقل امن کیلئےمذاکرات کا حامی رہاہے،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ خطے کا امن و استحکام، افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے،خوشی ہے دنیاافغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہ رہی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ آج دنیا پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے، افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہ رہی ہے۔ افغانستان میں دیرپا اور مستقل قیام امن کیلئے، بین الافغان مذاکرات کا کامیابی سے ہمکنار ہونا ناگزیر ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی کا متمنی ہے۔ افغان شہریوں کی سفری مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے۔ ان کی سہولت کیلئے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجراء کیا۔ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں ۔

افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے عملی اقدامات پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کابل میں افغان صدارتی محل پہنچ گئے ,وزیراعظم عمران خان کا افغان صدراشرف غنی نے استقبال کیا.وزیراعظم نے اپنے وفد کا افغان صدر سے تعارف کرایا،افغان صدرنے وزیراعظم کا اپنے وفد سے تعارف کرایا

وزیراعظم عمران خان اور وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی،صدارتی محل میں وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان کو افغان مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی،تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے

وزیراعظم کابل پہنچ گئے، کون کون ہمراہ؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،عبدالرزاق داوَد بھی وزیراعظم عمرا ن خان کے ہمراہ ہیں ،وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ہیں،سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اورافغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی ہمراہ ہیں،وزیراعظم اوروفد کا کابل ایئرپورٹ پر افغان وزیرخارجہ محمد حنیف اتمرنے استقبال کیا

وزیراعظم عمران خان دورہ افغانستان میں افغان امن عمل، دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔ وزیراعظم ایک روزہ دورہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے۔وزیراعظم کا دورہ افغانستان کثیر الجہتی تعلقات فروغ دینے میں معاون ہوگا ،وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

افغان صدارتی محل میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش

Leave a reply