وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پہنچایا وزیراعظم کا پیغام

0
41

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا ،قبل ازیں وزیر خارجہ نے ایران کے صدر سے ملاقات بھی کی

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر "رحیم حیات قریشی” اور سفارتخانے میں تعینات افسران اور عملے نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں "قونصلر سیکشن سمیت، مختلف حصوں کا معائنہ کیا ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے وزیر خارجہ کو سفارت خانے کی کارکردگی، پاسپورٹ اور ویزا اجراء ، سمیت سفارت خانے کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کی فراہمی پر مفصل بریفنگ دی

وزیر خارجہ نے سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، سفارت خانے میں تعینات افسران و عملے کو شاباش دی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران سفارت خانے کی طرف سے سر انجام دی گئی خدمات کو سراہا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جغرافیائی معاشی ترجیحات پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ہمارے سفارت کار "معاشی سفارت کاری” کو بروئے کار لا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مثالی کردار ادا کر سکتے ہیں پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں

وزیر خارجہ نے سفارت کاروں کو پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ اقتصادی تعاون اور تجارتی حجم بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی وزیر خارجہ نے "وزٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے،وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ ،ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ اس ملاقات میں موجود تھے ،وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف طریقہ ہائے کار پر گفتگوہوئی ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قیادت، کشمیری مسلمانوں کے نکتہ نظر کی مسلسل حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر روحانی کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، دونوں ممالک میں مشترک تاریخ، ثقافت، مذہب اور زبان پر مبنی خوشگوار قریبی اور مضبوط تعلقات استوار ہیں ہم وزیراعظم عمران خان کے و یژن کی روشنی میں برادر ملک ایران کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں ۔

اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران کی جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں کی استواری اور سرحدی انتظام (بارڈر مینجمنٹ) میں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اعادہ کیا ۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تہران نیشنل پارلیمنٹ ہاؤس آمد ہوئی ،وزیر خارجہ نے تہران میں چیرمین پاکستان،ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ احمد امیر آبادی فراھانی کے ساتھ ملاقات کی

Leave a reply