وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشیا استنبول اجلاس کے انعقاد پر تاجک صدر سے اظہار تشکر کیا .وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں ،تعلیم، ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کیلئے پر عزم ہیں کاسا منصوبوں کی بروقت تکمیل توانائی راہداری کے قیام میں معاون ثابت ہوگا .وزیر خارجہ نے تاجک صدر کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں سے آگاہ کیا

واضح رہے کہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں ۔اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے معزز مہمان کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی آمد پریڈ کارپٹ پر استقبال پیش کیا گیا۔ اس دورے سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی .

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدروفودکی سطح پربات چیت کریں گے ، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم،علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ تاجک صدر امام علی رحمان اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے .

Comments are closed.