وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل

پیپر کے 30 ہزار اور ایم سی کیوز کا 20 ہزار مانگے جا رہے تھے۔
education minister

لاہور: وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل ، اپنی موجودگی میں 4 پرائیویٹ انویجیلیٹرز اور 2 سنٹر انچارج سمیت 8 افراد کو گرفتار کروا دیا، چیئرمین لاہور بورڈ نے بھی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی-

باغی ٹی وی : وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنی خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول مزنگ پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے نقل کرتے طلبہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پورے سنٹر میں سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کی نگرانی میں نقل کی جا رہی تھی، وزیر تعلیم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ پولیس حکام موقع پر طلب کر لیا جنہوں نے 4 پرائیویٹ انویجیلیٹرز اور 2 سنٹر انچارج سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا-

رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں سنٹر سیل کروایا امتحان دینے والے طلبہ وزیر تعلیم کے سامنے پھٹ پڑے، نگران عملہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے اور تمام بھید کھول دیئے امیدواروں نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ انویجیلیٹرز کا نعرہ "پیسے دو پاس ہو جاؤ” ہے، سنٹر کے 500 سے زائد طلبہ نے سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کے خلاف گواہی دی اور بتایا کہ پیپر کے 30 ہزار اور ایم سی کیوز کا 20 ہزار مانگے جا رہے تھے۔

وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانات میں نقل ناقابل برداشت ہے، اس سنٹر کے بارے میں شکایات ملنے موجود تھیں، انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی، خفیہ ٹیمیں صوبے بھر میں موجود ہیں اور ہر سنٹر سے باخبر ہیں۔،کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چیئرمین لاہور بورڈ نے بھی معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا اور کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ صوبائی وزیر نے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دیو سماج روڈ اور لارنس روڈ سمیت دیگر علاقوں کے سرکاری سکولوں کا بھی اچانک دورہ کیا اور امتحانی عمل کا مشاہدہ کیا، انہوں نے طلبہ سے سہولیات اور عملہ کے رویہ کے بارے میں بھی دریافت کیا، صوبائی وزیر نے طالبعلموں کے پرچے بھی دیکھے اور خود بھی ان کی چیکنگ کی۔

رانا سکندر حیات نے بعض سکولوں میں طلبہ کیلئے غیر معیاری انتظامات پر انتظامیہ کی سرزنش کی جبکہ دور دراز سے پرچے دینے آنے والی طالبات کی حوصہ افزائی بھی کی انہوں نے طلبہ و طالبات سے سکولوں سے متعلقہ مسائل بارے بھی استفسار کیا اور بہتری کی تجاویز پر بھی ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار …

وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر طلبہ کو حصول تعلیم کی معیاری سہولیات دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس ضمن میں طلبہ کی جانب سے ملنے والے مشوروں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، رانا سکندر حیات نے طلبہ و طالبات کو یقین دلایا کہ ان کے سکولوں کی بہتری اور مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، صوبائی وزیر نے امتحانات دینے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور انہیں کامیابی کی دعا دی۔

بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

Comments are closed.