وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کو کیا مشورہ دیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کو منفی سیاست ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمہوری اداروں کو کمزورکرنےکی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔
اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب
انہوں نے کہا کہ اس ناکامی نے ثابت کیا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے بہترین اور جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا ہے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن کی طرف سے سینٹ چیئرمین کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہو گئی تھی جس کے بعد پیپلز پارٹی کے سینٹرز نے احتجاجاً استعفے دے دیئے تھے ۔

Comments are closed.