وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی زیر صدارت سندھ اسمبلی بلڈنگ میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا.
باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں ایئرپورٹ اور سیکیورٹی سے متعلق ضروری امور و اقدامات سمیت مزیداصلاحات پر بات چیت کی گئی۔اجلاس کے شرکا سے بات چیت میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔ایئرپورٹ اور سیکیورٹی کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل دینے کے احکامات پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے.کمیٹی کا کام غیرملکی باشندوں سے متعلق ایس او پی ترتیب دینا اور سیکیورٹی پر مشتمل ذمہ داریاں عائد کرنا ہے۔ایئرپورٹ کے اطراف اور اندرونی حصوں میں فول پروف سیکیورٹی نقطہ نگاہ سے مذید سی سی ٹی وی کیمراز نصب کیئے جائیں۔ ضیاءالحسن لنجار نے اس موقع پر کمیٹی کو تاکید کی کہ ہر ادارے اور افسران کی ذمہ داریوں پر مشتمل جامع ایس او پی تیار کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے۔غیرملکیوں کی سیکیورٹی کو مذید سخت اور غیر معمولی کیا جائے۔ہم سچے اور پرعزم ہوکر کام کررہے ہیں اور ہمیں اسی طور کام کرنیکی ضرورت بھی ہے۔واضح رہے کہ کراچی ائیر پورٹ حملے کے بعد سے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل امن وامان کے لیے کوشاں ہیں.
پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا جبوتی کا دورہ”