وزیر اعلی پنجاب کی سرگودہا،جھنگ اور چنیوٹ آمد خصوصی رپورٹ

0
41

(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرگودہا،جھنگ اور چنیوٹ آمد،رمضان بازاروں،ہسپتال،جیل. دارالامان کے دورے،عیدالفطر پر قیدیوں کیلیے دو ماہ معافی اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ،جھنگ کو ماڈل سٹی،احمد پور سیال میں تحصیل کمپلیکس بنایا جائے گا.سرگودہا میں 250 کنال پر پبلک پارک بنے گا. رنگ روڈ اور شہر کی اندرونی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی ،لاہور روڈ اور جھنگ روڈ کیلیے اضافی فنڈز،میونسپل کارپوریشن کیلیے مشینری اور ڈرائیوروں کی بھرتی کی منظوری دی،سرگودہا ڈویلمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی جلد تعیناتی کی ہدایت کی گئی ،ٹراما سینٹر بھی بنایا جائے گا،وزیر اعلی نے سرگودہا شہر کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیااور حکام کو انتظامات مزید بہتر بنانے کا حکم دیا کمپنی باغ میں رمضان بازار کا دورہ کیا اشیائے صرف کے نرخ ،وزن اور معیار کا جائزہ لیا،شہریوں کے مطالبے پر اضافی سٹال لگانے کی ہدایت کی،
وزیر اعلی ڈسٹرکٹ جیل بھی گئے قیدیوں اور لواحقین سے گفتگو بھی کی قتل کے کیس میں ملوث کم عمر بچے کے معاملے کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں پناہ گاہ کا افتتاح کیا،جس پر 80 لاکھ لاگت آئے گی، اور ہر ضلع کی سطح پر پناہ گاہ قائم کرنے کا اعلان کیا،دارالامان کا دورہ کیا وہاں‌مقیم خواتین سے بات چیت کی اور ان میں تخائف بھی تقسیم کیے،داراالامان میں ایک لاکھ عیدی دینے کا بھی اعلان کیا،میونسپل سروسز بہتر بنانے کا بھی اعلان کیا، ریلوے اسٹیشن جھنگ بھی اپ گریڈ ہوگا،جھنگ اور شورکوٹ روڈز کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ اگلے بجٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے غلام نبی وارڈ اور بچہ وارڈ کی اپ گریڈیشن،جھنگ کے ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانے کا اعلان کیا،یونیورسٹی کی تعمیر جلد مکمل کی جائے،وائس چانسلر لگا دیا ہے ادارے کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گاوزیر اعلی نے چنیوٹ میں اپنے بیان میں کہا چینی اور گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنائیں گے رمضان بازاروں کا دوہ کیا اور عوام سے بات چیت کی،سرکٹ ہاؤس سرگودہا اور جھنگ میں صوبائی وزراء اور پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں ان میں رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ، صوبائی وزراءعنصرمجید نیازی،تیمور خان اور ارکان صوبائی اسمبلی بھی شامل تھے-

Leave a reply