قمرزمان کائرہ نے وزیر اعظم کے سامنے نئی مانگ رکھ دی

0
34

پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب، ہمیں این آر او نہیں آپ کا استعفیٰ چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مشرف ہمیں این آر او دینے والا کون تھا، ہم نے تو اس سے بھی استعفیٰ لیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اور ان کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے یہ جانے والے ہیں۔وزیراعظم ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوچکے اب ان کا صرف دھمکیوں پرگزارا ہے۔ قمرزمان کائرہ نے کہا وزیراعظم کی تقریر میں تکبر جھلکتا ہے یہی زوال کی بڑی نشانی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نےاپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے کرسی چھوڑنے پڑی تو چھوڑ دوں گا لیکن ملک سے غداری نہیں کروں گا اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد یونین آف کروکس (Union of crooks) ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تیس سال سے یہ دو جماعتیں اقتدار میں ہیں۔

Leave a reply