وزیر ثقافت پنجاب کا الحمراء آرٹس کونسل کا دورہ، خصوصی بریفنگ دی گئی
وزیر ثقافت پنجاب خیا ل احمد کاسترو کی الحمرا ء آمد، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے استقبال کیا۔محکمہ ثقافت پنجاب کے تمام ماتحت اداروں کی وزیر ثقافت کو تفصیلی بریفنگ،صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں سے آگا ہ کیا گیا۔
وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے کہا کہ صوبے میں ثقافتی ترقی کے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے،پیار و محبت اور امن و سلامتی کو فروغ دیا جائے گا۔ آرٹ،موسیقی،مصوری،ڈرامہ و فنون لطیفہ کے تمام اصناف میں پنجاب کی دھرتی نے لازوال آرٹسٹ پید ا کئے۔
صوبائی سیکرٹری ثقافت راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ثقافت کے تمام ادارے بہترین قیادت کے ہاتھ میں ہیں،مثالی کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔ای ڈی پُکار رضوان شریف نے کہا کہ محبتوں کاسفر خو بصورتی سے طے کر رہے ہیں،صوبہ میں بے پناہ ثقافتی پوٹینشل موجودہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے وزیر ثقافت کو سوونیئر پیش کیا،الحمراء متاثر کن انداز میں اپنا متحرک کردار ادا کررہا ہے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پُکار رضوان شریف،ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغری صدف،ڈپٹی سیکرٹری نوید انجم و محکمہ ثقافت کے تمام ماتحت اداروں کے سربراہان ونمائندگان نے شرکت کی