وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی نے جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد کا دورہ کیا ہے، جمال رئیسانی نے پاکستان کمبوڈیا فٹبال میچ پر اطمینان کا اظہار کیا ، اس موقع پر وزیر کھیل جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ شائقین قومی فٹبالرز کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیڈیم آئیں بلوچستان میں بھی فٹبال کے فروغ کیلئے کام کریں گے، اور پی ایس بی کی کوششیش قابل ستائش ہے،
رکن این سی شاہد نیاز نے کہا کہ اسلام آباد میں انٹرنیشنل میچ کے لیے جمال رئیسانی نے بھرپور تعاون کیا، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،شاہد نیاز کھوکھر نے مزید کہا کہ میچ کی میزبانی کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سخت محنت کی،
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved