وزیر صنعت نے معیشت کی بہتری کے لیئے صنعتکاروں کے کردارکو سراہا

0
21

صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیرکی قیادت میں صنعت کاروں اورتاجروں نے ملاقات کی ہے، سول سیکریٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران صنعتکاروں اورتاجروں کودرپیش مسائل پربات چیت کی گئی ہے.
چیئرمین پیاف نے کہا کہ میاں اسلم اقبال صنعتکاروں کی زبردست آوازہیں، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے اُن کی کاوشیں لائق تحسین ہیں.
طارق محمودچیئرمین داروغہ والا انڈسٹری اونر ایسوسی ایشن نے کہا کہ داروغہ والاانڈسٹریل ایریا میں 1500 کے قریب چھوٹے بڑے یونٹس ہیں لیکن انفراسٹرکچر نہیں ہے، داروغہ والا انڈسٹریل ایریا میں انفراسٹرکچرکی بہتری کیلئے بورڈ آف مینجمنٹ بنا کراس کا پیڈمک کے ساتھ الحاق کیا جائے گا.
تاجروں کے نمائندوں نے انارکلی، بانسانوالہ بازار، منٹگمری روڈاوردیگرمارکیٹوں میں پارکنگ کے مسائل سے آگاہ کیا ہے.
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی صنعتکاروں اورتاجروں کو جائزمسائل کے ترجیحی بنیادوں پرحل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، داروغہ والا انڈسٹریل ایریا میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا لائحہ عمل جلد بنا لیا جائے گا، تاجروں کے پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے موثراقدامات کیے جائیں گے، ایس ایم ای سیکٹر اورکاٹیج انڈسٹری کومعیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، پنجاب حکومت معیشت کے اس اہم سیکٹرکی ترقی کے لیے موثرحکمت عملی پرعمل پیرا ہے، سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے مزید اقدامات اُٹھانے کیلئے تیار ہیں، صنعتکاروں کو فیکٹریوں کی انسپکشن کے نام پرانسپکٹروں کی بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے انسپکٹر لیس رجیم متعارف کروایا گیا ہے.
ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت، ڈی جی انڈسٹریز، اکنامک ایڈوائزراورمتعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Leave a reply