عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری کر لی ہے-
عالمی بینک کے مطابق یہ فنڈنگ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت منظور کی گئی ہے، اس تعلیمی منصوبے سے 40 لاکھ سے زائد بچے مستفید ہوں گے، جن میں پری پرائمری اور پرائمری سطح کے طلبا شامل ہیں،منصوبے کا بنیادی مقصد بچوں کی ابتدائی تعلیم میں شمولیت کو بڑھانا، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام میں شامل کرنا اور معذور بچوں کے لیے تعلیم کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
ورلڈ بینک کے بیان کے مطابق اس منصوبے سے 80 ہزار آؤٹ آف اسکول بچے اور 1 لاکھ 40 ہزار معذور بچے براہ راست فائدہ اٹھائیں گے جبکہ 30 لاکھ سے زائد سرکاری اسکولوں کے طلبا اور 8.5 لاکھ غیر رسمی تعلیمی اداروں سے وابستہ بچے بھی منصوبے میں شامل ہوں گے،جبکہ،منصوبے کے تحت 1 لاکھ اساتذہ اور اسکول لیڈرز کو تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، جس سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی، یہ منصوبہ نہ صرف پنجاب میں سسٹم ریفارمز کا باعث بنے گا بلکہ صوبے کی پائیدار تعلیمی ترقی میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا، یہ اقدام حکومت پنجاب کے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔
دیر بالا :پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 5 خوارج ہلاک، 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی
سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی
سپریم کورٹ نے ممبر ویلج ڈیفنس کمیٹی کے شہدا پیکج کا کیس خارج کردیا