ورلڈکپ فائنل: آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا
نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
باغی ٹی وی: ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آج بھارت کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دن 1:30 شروع ہو گا بھارت جو ورلڈ کپ 2023 میں اب تک ناقابل شکست رہا جبکہ آسٹریلیا 5 مرتبہ 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں ورلڈ چیمپیئن رہنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے تاہم آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 کے 2 میچوں میں شکست ہوئی،بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکا ہے لیکن اس بار اسے ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ہے-
https://x.com/ICC/status/1725810920709071334?s=20
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں گے جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے، ایک لاکھ 32 ہزار افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم تماشائیوں سےبھرا ہوا ہوگا،رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی یا انکے نائب فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئیں،میچ سے قبل موسیقی کی تقریب اور ایئر شو بھی منعقد ہوگا۔
دوسری جانب ورلڈکپ فائنل 2023 سے ایک روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے تاہم 1992 میں پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے شرکت سے انکار کردیا ہے۔
https://x.com/BCCI/status/1725733249409044765?s=20
ورلڈکپ کی اختتامی تقریب کو 4 مختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی تقریب میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ایئرشو کا انعقاد کرے گی بعدازاں ٹاس ہوگا،پہلی اننگز کے وقفے میں کوک اسٹوڈیو انڈیا کے وائرل گانے کی آدتیہ گدھوی کی پرفارمنس ہوگی۔ اننگز کے وقفے میں ایک طویل پروگرام ہوگا جس میں موسیقار پریتم چکرورتی، گلوکار جونیتا گاندھی، نقاش عزیز، امیت مشرا، آکاسا سنگھ اور تشار جوشی پرفارم کریں گے جبکہ دوسری اننگز کے وقفے میں اسٹیڈیم میں لیزر اور لائٹ شو منعقد کیا جائے گا۔
https://x.com/ESPNcricinfo/status/1725506575698469171?s=20
جبکہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ فائنل 2023 کیلئے تجربہ کار جوڑی رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔