آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان 27 جون کو کیا جائے گا-
باٍغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ شیڈول ایونٹ کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر سامنے لایا جائے گا، رپورٹس 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز سے 100 دن کا کاؤنٹ ڈاؤن 27 جون سے شروع ہوگا-
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران جاری ہونا تھا شیڈول میں تاخیر پاکستان کی طرف سے چند وینیوز پر اعترضات کی وجہ بنی، پاکستان کی طرف سے افغانستان کے خلاف معرکے کو چنئی سے بنگلور متنقل کرنے کی درخواست کی گئی،قومی ٹیم اسپن کنڈیشنز کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کھیلنا چاہتی ہے-
پاکستان ، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری ہو گئے
گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا، سری لنکا کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا-
کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب 24سے 28جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کی پہلی سیریز ہے-








